Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ:سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند،مریض مشکلات کا شکار

شائع 16 اپريل 2020 02:10pm

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا خوف ہے یا بدانتظامی ، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں ۔  دل، شوگر، دمہ سمیت دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

چیف جسٹس گلزاراحمد پہلے ہی  اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے پر برہمی کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی سندھ میں بڑھتی ہوئی شرح اموات پرفکر مند دکھائی دیئے۔

حقیقت کیا ہے؟ کیا دیگر امراض سے جاں بحق ہونے والوں کی اموات کو بھی کورونا کے کھاتے میں ڈالا جارہا ہے۔

 کورونا کا خوف ہے،  یا ۔ بدانتظامی ،  اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے سے دیگرامراض میں مبتلا مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوگیا۔

 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی  اپنی پریس کانفرنس  میں اموات   کے اضافے پر اپنی تشویش ظاہر کرچکے ہیں اور  دل، شوگر یا دیگر امراض کا شکار امراض میں ہونے والی اموات کو  بھی مشکوک سمجھا جانے لگا۔

صوبے میں  اوپی ڈیز بند ہونےسے دیگر امراض میں مبتلا  مریضوں کی اموات بڑھ گئی ہیں وہیں انہیں کورونا  وائرس سے ہونے والی اموات  کے کھاتے میں ڈالنا  ٹھیک نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ روٹین کی اموات ہے،  اس طرح بے جا سراسمیگی نہ پھیلائی جائے۔